اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا، نواز شریف پر1روپے کی کرپشن،کِک بیکس اورمس یوزآف اتھارٹی ثابت نہ ہوسکی، نیب محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکی، مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف اور شریف خاندان نے تین نسلوں، تین دہائیوں کے ذاتی کاروبار کا حساب دیا اور ان پرسرکاری پیسوں میں خوردبرد، کرپشن کاکوئی الزام ثابت نہ ہوسکا، ترجمان (ن) لیگ نے کہا محمد نواز شریف کے بدترین مخالف ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا سکے، نواز شریف نے اربوں روپے کے منصوبے لگائے، ان کی نیت صاف ہے، نواز شریف نے دن رات نیک نیتی، ایمانداری، دیانتداری سے ملک وقوم کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا،کستان کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی امید دی، اللہ کے فضل سے ہر امتحان میں سرخرو ہوں گے۔
مریم اورنگزیب