اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا اسپینوزا، پانچ روزہ دورے پر 18 جنوری کو اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیانمیں بتایا گیا ہے کہ اس عہدے کیلئے منتخب ہونے کے بعد ایشیا بحر الکاہل کے خطہ میں وہ پہلا دورہ پاکستان کا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں قیام کے دوران وہ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گی۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ وہ ویمن پارلیمانی کاکس کی ارکان ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ سے ملنے کے علاوہ ،پیش کیپنگ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کریں گے۔
صدر جنرل اسمبلی