افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد مزید مشاورت کیلئے آج اسلام آباد آئیں گے

Jan 15, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مزید مشاورت کیلئے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ طالبان اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات پر مشورے کیلئے علاقائی ملکوں کے دورہ پر ہیں۔ پیر کے روز وہ بیجنگ پہنچے ہیں جہاں سے وہپاکستان آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی پاکستان ان کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی ۔ جب کہ دفتر خارجہ میں وہ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے کہ طالبان نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کے چار ادوار کے بعد ایجنڈا امور پر اختلافات کے بعد مذاکرات کا سلسلہ معطل کر رکھا ہے۔
زلمے خلیل زاد

مزیدخبریں