اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) دینی جماعتوں کا اتحاد موجود اور برقرار ہے، جسے آنیوالے دنوں میں مزید فعال کیا جائیگا، ایک مرتبہ پھر قائد ملت جعفریہ پاکستان یکجہتی ، ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جلد سربراہی اجلاس بھی منعقد ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے تمام سربراہان نہ صرف متفق ہیں بلکہ بیشترامور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، کسی ایک نکتے یا معاملے پر کسی جماعت کی سٹرٹیجی اس کا حق ضرور ہے کیونکہ تمام جماعتوں کے اپنے پروگرام کا انعقاد بھی ہوتاہے۔