جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے گوشت کا بحران ہے،خورشیدقریشی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کے سبب گوشت کا بحران شدت اختیار کرچکاہے۔حکومت نوٹس لے۔ گوشت کی قلت کے باعث قیمتوں میں ہوش ربا ء اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمدقریشی نے کیا۔گوشت کی طلب اور رسد غیر متوازن ہونے سے گوشت کی قیمتوں میں دن بدن ہوشرباء اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر فوری طور پر لائیوسٹاک پالیسی نہ بنائی گئی تو گوشت عوام کے دسترس سے باہر نکل جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن