لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے 16 ہیلپ سنٹرز نے سال 2018ء میں 154 گمشدہ بچے 51 بچیاں، 331 گھر سے بھاگے بچے، 145 بچیاں جبکہ 38 خواتین کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ 2298 مسافروں کا 13048247/- روپے کا قیمتی سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا جو کہ وہ ٹرینوں میں بھول گئے تھے جبکہ 13673 ریلوے مسافروں کو ویل چیئر، سٹریچر سروس اور فرسٹ ایڈ جیسی سہولت فراہم کی گئی۔ آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ریلوے پولیس ہیلپ سنٹرز میں آنے والے ہر سائل کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام دوست پولیسنگ کا معیار قائم ہو اور ریلوے مسافر ریلوے پولیس کو اپنا دوست اور محافظ سمجھیں۔
ہیلپ سنٹرز میں آنے والے سائلین کا مسئلہ خود حل کیا جائے: واجد ضیاء
Jan 15, 2019