چیئرمین پی سی بی کی فرنچائز مالکان سے واجبات ادائیگی کی درخواست

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں چیرمین پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر فرنچائز مالکان سے واجبات ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اس کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پی ایس ایل کی کامیابی کیلئے فرنچائزرز کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ احسان مانی نے فرنچائز مالکان کے نقصانات پورے کرنے کیلئے مختلف حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں فرنچائزمالکان اور پی سی بی کا ٹیکس میں رعایت کیلئے حکومت سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فرنچائز مالکان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...