شان مسعود نے یونس خان کا11سال پرانا ریکارڈ تو ڑ ڈالا

جوہانسبرگ( آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے جنو بی افریقہ کے خلاف انہی کے میدانوں پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے کا عظیم قومی بلے باز یونس خان کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ 29سالہ شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں38کی اوسط سے 228رنز سکور کیے جن میں دو نصف سنچریا ں شامل تھیں ،اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے 2007ء کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 226رنز سکور کیے تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز سکور کرنے کا اعزاز سابق آل رائونڈر اورموجودہ بائولنگ کوچ اظہر محمود کے پاس ہے جنہوں نے 1998ء میں جنوبی افریقہ کے دورے پر327رنز سکور کیے تھے ، قومی ٹیم کے سابق اوپنر توفیق عمر نے 2002ء میں جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 280رنز سکور کیے تھے ، لیجنڈری قومی اوپنر سعید انور نے 1998ء کے دورہ جنوبی افریقہ میں236رنز بنائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن