لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے کرکٹ میدانوں میں کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور ٹیسٹ سیریز میںوائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔اس سیریز میں یوں تو تمام کھلاڑی ہی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے مگر اظہر علی کی کارکردگی اس قدر خراب رہی کہ رمیز راجہ نے بھی انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور واقعی اس سیریز میں ان کی کارکردگی جان کر آپ بھی رمیز راجہ کے مطالبے کی حمایت کریں گے۔اظہر علی نے اس سیریز میں بالترتیب 36,0,2,6,0 اور 15 رنز بنائے ہیں یعنی وہ تین ٹیسٹ میچوں کی کل 6 اننگز میں 9.83 کی اوسط کیساتھ مجموعی طور پر 59 رنز ہی بنا پائے حالانکہ وہ موجودہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل چند تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور بیٹنگ لائن کیلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جا رہے تھے۔