سابق کپتان وقاریونس کا اہلخانہ سمیت پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

Jan 15, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان وقار یونس کے اہلخانہ کا آسٹریلیا سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ ۔وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار کہتی ہیں کہ وطن واپس آکر صحت کے نظام میں بہتری لائیں گی۔ ڈاکٹر فریال نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر میں اہلخانہ سمیت سڈنی سے پاکستان واپس آرہے ہیں، وطن واپس پہنچ کر پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کیلئے کام کروں گی، خوشی ہے کہ وقار نے کرکٹ اور میں شعبہ میڈیکل میں اپنے ملک کی خدمت کروں گی، مریضوں کے علاج کی بہتری کیلئے لاہور میں ٹریننگ سیشنز دوں گی جبکہ کراچی میں بھی ڈاکٹرز کو ٹریننگ دے کر آئی ہوں۔

مزیدخبریں