مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کرکے ایران کے اسلحہ کے ڈپو کو تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا شام میں کی جانے والی کارروائی کا پہلا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل خاموشی کی پالیسی پرعمل پیرا رہا ہے۔