سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا میں جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے معروف ادارے کی طرف سے لاکھوں ڈالر عطیات وصول کرنے کے باوجود سینکڑوںکتوں کی دیکھ بھال کی بجائے انہیں ہلاک کردینے کا انکشاف ہوا۔ جنوبی کوریا میں ہر سال 10 لاکھ کتوں کو ہلاک کرکے ان کا گوشت کھا لیا جاتا ہے لیکن موجودہ حکومت کتوں کو نہ مارنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔جنوبی کوریا کی نوجوان نسل کتوں کو مار کر ان کا گوشت کھانے کی بجائے انہیں پالتوں جانور کے طور پر رکھنے کی حامی ہے ۔ کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو بھاری عطیات دیتی ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کوایگزسٹینس آف انیمل رائٹس آن ارتھ نامی تنظیم نے ڈاگ فارمز سے حاصل کئے گئے 23 ہزار کتوں کی دیکھ بھال کے لئے دو ارب وان (18لاکھ ڈالر) عطیات کی صورت میں وصول کئے ۔