ابوجہ(آئی این پی/شِنہوا)نائیجریا کی جنوبی ریاست کیٹی میں ایک ٹرک مارکیٹ میں گھس جانے کے باعث کم از کم20افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک پر چاول لدے ہوئے تھے۔ لیکن ڈرئیوار رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک ایک مین مارکیٹ میں گھس گیا جس کے نتیجے میں20افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔عینی شاہد کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد خریداروں اور دوکانداروں کی تھی۔یہ مارکیٹ رات گئے تک کھلی رہتی ہے اور یہاں گاہکوں کا ہجوم ہوتا ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نائیجریا:بے قابو ٹرک مارکیٹ میں گھس گیا،20افراد ہلاک
Jan 15, 2019