ملازمتوں میں اونچی ذات کے غریبوں کیلئے 10فیصد کوٹہ مختص

نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)بھارت میں اعلیٰ ذات کے غریب لوگوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں10فیصد کوٹہ مخصوص کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں بھارت کے صدر رام ناتھ کوونڈ نے قانون پر دستخط کر دئیے۔اس قانون میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اونچی ذات کے غریب افراد کیلئے10فیصد نشستیں مخصوص کی جائینگی۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوان نے پہلے ہی اس کی منظوری دیدی تھی۔جس پر گذشتہ روز صدر نے دستخط کر دئیے۔سیاسی حلقے اس سے مودی حکومت کی اس سال اپریل مئی میں منعقد ہونے والے انتخابات جتینے کیلئے ایک حربہ قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...