حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس اختتام پذیر‘ ملکی سلامتی کیلئے خصوصی د عا

ملتان(نامہ نگار خصوصی)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے705واں سہ روزہ عرس مبارک کے تین روزہ تقریبات ملتان میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ ختم شریف اور اجتماعی دعا میںسندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پنجاب ، کشمیراور اور ملک کے دیگر دور دراز علاقوں سے ہزراوں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ختم شریف کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسلم اُمہ کی بہتری ،کشمیر، فلسطین اور شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے ، پاکستان کی خوش حالی ، پاکستان کے عوام کو روزگار کی فراہمی ، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت، ملک میں رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی اور ملک سے انتہاء پسندانہ سوچ کے خاتمے کی خصوصی دعا کروائی۔قبل ازیںمزار ِ مبارک کے احاطے میں منعقدہ’قومی شاہ رکن ِ عالم کانفرنس‘ کے آخری سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین درگاہ ِ عالیہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے روحانی فیض اور برکات کے سرچشمے ہیں اور یہ انشاء اللہ ہمیشہ آباد رہیں گے ۔صدیوں سے لاکھوں زائرین کی ہر سال یہاں آمد کا نہ ٹوٹنے والا سلسلہ اِس حقیقت کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہوں ، شہنشاہوں اور سلطانوں کے نام و نشان اور اُن کی سلطنتوں کے وجود اور آثار مِٹ گئے لیکن اِن اولیاء اللہ کے نام بھی زندہ ہیں اور اِن کے آستانے بھی شاد و آباد ہیں۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بھی نقابت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے انجام دئیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...