الیکشن ٹربیونل نے ایم پی اے جگنو محسن کی نااہلی کیلئے پٹیشن کے قابل سما عت ہونے نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 184 اوکاڑہ سے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ مومنات محسن عرف جگنو محسن کی نااہلی کے لیے دائر الیکشن پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ناکام امیدوار سید رضا گیلانی کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیدہ مومنات نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے اور اپنی زرعی اراضی کا بھی ذکر نہیں کیا۔ عدالت سے استدعاہے کہ سیدہ مومنات کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیکر حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔ جگنو محسن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن پٹیشن اور بیان حلفی اوتھ کمشنر کی تصدیق کے بغیر دائر کی گئی ایسے میں الیکشن پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن