کرگل جنگ بھارتی انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ کارگل کی جنگ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے بھوپال میں بھارتی اخبارکو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کارگل میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔انھوں نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان کی طرف سے کارگل میں کارروائی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔ بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کارگل میں وسیع علاقے میں پیش قدمی کی تھی جس کا مقصد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی طور پر اجاگر کرنا اور سری نگر سے لیہ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تا کہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور اب بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن