ملک کو نالائق شخص سے بچانے کا واحد حل ان ہاوس تبدیلی ہے:پرویز ملک،عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔ ملک نا اہل اور نالائق شخص سے بچانے کا واحد حل ان ہاؤس تبدیلی یا نئے انتخابات ہیں اگر ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور وعدے کے مطابق 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن