اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین قدرتی وسائل و معدنی کمیٹی چیمبر آف کامرس راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ مسلم ممالک کو وسیع تر مفاد کیلے اتحاد و یکجہتی کا چراغ روشن کرنا پڑے گا۔ ہم نے خطرے کو دیکھ کر یونہی آنکھیں بند رکھیں تو پانی سر سے اوپر ہوجائے گا۔مقامی ہوٹل میں پاکستان میری جنت کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضع اعلان کیا کہ وہ خطے کے تنازعات میں اپنی سرزمین کسی طرح سے بھی استعمال نہیں ہونے دیگا ۔ماضی میں افغان ،امریکہ جنگ میں جو کانٹے بوئے گئے آج تک قوم اسکی قیمت دے رہی ہے ۔