پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو گھر میں گھس کر مار دیا

Jan 15, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ممبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان نے جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 255 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، شیکھر دھون 74 اور لوکیش راہول 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگرو اوپنرز بھارتی گیند بازوں پر تْل پڑے اور انہوں نے بناء کوئی وکٹ گنوائے 38 ویں اوور میں ہدف پورا کرکے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ڈیوڈ وارنر 128 اور ایرون فنچ 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور 258 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری بھی قائم کی، یہ بھارتی ٹیم کیخلاف کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں