لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) وزیر اعلیٰ پنجاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 31 جنوری سے 7 فروری تک گوجرہ میں کھیلا جائیگا۔ سپورٹس کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ٹورنامنٹ د کی منظوری مل گئی ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید کے مطابق ڈپٹی کمشنر آمنہ میر ٹورنامنٹ کی سرپرست اعلٰی ہونگی۔ اولمپیئن شہباز جونیئر چیئرمین ، ڈی ایس او چوہدری جمیل صدر ، شرجیل احمد ڈائریکٹرہونگے۔