لاہور(پ ر) یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی ۔ جاوید آفریدی نے ابراہیم حسن مراد کے نظریات اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جذب کو سراہا ۔ابراہیم حسن نے کہا کہ یو ایم ٹی کھیلوں کو فروغ دینے والی پاکستان کی نجی یونیورسٹی ہے ۔ مستحق کھلاڑیوں کو دس کروڑ سے زائد سکالر شپس دیئے ہیں تاکہ وہ ملک میں کھیلوں کو اپنی قابلیت کے دم پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کروائیں ۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے یو ایم ٹی صدر ابراہیم حسن مراد کی ملاقات
Jan 15, 2020