کو ٹلی ستیاں ( نامہ نگار ) پاکستا ن تحریک انصا ف کے ضلعی رہنما ء سابق صدر یو تھ ونگ پی ٹی آئی کو ٹلی ستیاں عقیل احمد ستی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ آرمی ایکٹ ترامیم پر حکومت، آرمی چیف، اپوزیشن جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے آرمی ایکٹ ترامیم پیش کرنے میں اپنا کرادار ادا کیا، حکو مت اور پاک فو ج اگر الگ پیج پر ہو تے تو ہمارا حال بھی دوسرے ملکوں کی طرح برا ہوتا آج ہماری افواج پاکستان،حکومت، اپوزیشن اور عوام ایک پیج پر ہیں،نیب آرڈیننس میں ترامیم کامعاملہ ہویا دیگرایشوز سب ملکرکام کریں اسی میں وطن عزیز ک خو شحا لی ممکن ہے امریکہ ایران کشیدگی ایک آگ لگی ہوئی ہے اس کو نہ روکا گیا تو آسٹریلیا کی آگ کی طرح کوئی نہیں روک سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں پا رٹی کارکنان کے ایک وفد کیساتھ گفتگو کر تے و ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے فریق نہیں بنیں گے امریکہ ایران تقرار پر ڈائیلاک سے مسائل کا حل کرنا چاہیے مسائل کا حل نہ ہوا تو بہت خطرناک حالات ہوسکتے ہیں۔