معاون خصوصی نیشنل سکیورٹی ڈویژن قومی سلامتی کمیٹی میں شامل، ارکان 12 ہوگئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، قومی سلامتی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی 11 ارکان پر مشتمل تھی جس میں اب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن