واشنگٹن(آن لائن)چین کے نائب وزیراعظم لیو ہے امریکہ کیساتھ طے پانیوالے تجارتی معاہدے فیز ون پر دستخط کرنے کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کیساتھ تجارتی مذاکرات میں چین کی جانب سے اعلی عہدے دار لیو ہے وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی سمجھوتہ فیز ون وسط دسمبر میں طے پایا تھا۔ توقع ہے کہ معاہدے سے چین میں امریکہ کی فارم مصنوعات کی درآمد بڑھے گی اور فکری ملکیتی حقوق کے کچھ مسائل طے ہوں گے۔توقع ہے کہ دونوں ملک (آج) بدھ کو وہائٹ ہاؤس میں اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔