رحیم یارخان، سپرے کے دوران طیارہ گرنے سے شہید اہلکاروں کیلئے تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزارت غذائی تحفظ وتحقیق کی طرف سے رحیم یارخان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سپرے کے دوران طیارہ گرنے سے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا،وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیارنے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی،وفاقی سیکرٹری ہاشم پوپلزئی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر عظیم بھی موجودتھے،پائلٹ محمد شعیب ملک اور انجئنیرخالد بٹ ٹڈی دل کے خلاف فضائی آپریشن کرتے ہوئے رحیم یار خان میں حادثے کا شکار ہوئے تھے،مرحومین کے بلند درجات اور ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی گئی،ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مخدوم خسرو بختیارنے کہا کہ مرحومین پچھلے چھ ماہ سے جاری ٹڈی دل کے خلاف کاروائیوں میں نہایت جانفشانی سے کام کررہے تھے،ہم ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہیں انکی بے لوث خدمت اور حب الوطنی ہمارے لیے ایک مثال ہے،خسرو بختیارنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ میں یادگار ان سے منسوب کرنے کابھی عندیہ دیا ،انہوں نے کہا کہ بہادر شہدا کی خدمات کے اعتراف میں وزارت انکا نام متعلقہ اعزاز کے لیئے تجویز کرے گی،ڈی پی پی کے ہوائی بیڑے کو بہتر اور جدید بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن