کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (این آئی ٹی ایل) نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) ریگولیٹری شرائط کی موثر تعمیل، کارکردگی میں اضافے اور دیگر بہتر اقدامات کے لیے ریفینی ٹیو کے ورلڈ چیک سسٹم کا انتخاب کیا ہے۔ریفینی ٹیو کی ورلڈ چیک رسک انٹلیجنس کا استعمال اینٹی منی لانڈرنگ کی تعمیل، مالی جرائم کے خطرات کی سکرین میں کیا جاتا ہے۔ ریفینی ٹیو کا ورلڈ چیک رسک انٹلیجنس ڈیٹا بیس درست اور قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرتا ہے جو اداروں کو فیصلے کرنے کے عمل میں ان کی مدد کرتا ہے۔ اس میں دنیا بھر کے سیکڑوں ماہر ریسرچ تجزیہ تعاون فراہم کرتے ہیں جو قابل اعتماد معلومات جمع کرتے وقت تحقیق کے سخت رہنما خطوط پر عمل کرتے ہیں۔ این آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی نے کہا کہ ورلڈ چیک کا استعمال ایس ای سی پی کے اے ایم ایل اور ریگولیٹری فریم ورک کی موثر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے این آئی ٹی کے وژن کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ ہم مالی جرائم کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہم اپنے وژن کی تکمیل کے لیے اپنے مضبوط ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھائیں گے۔مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ، ریفینی ٹیو ، ندیم نجار نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ این آئی ٹی نے کسٹمرز کی بہترین اسکریننگ کے لیے ورلڈ چیک منتخب کیا ہے کیونکہ یہ مالی جرم کو کم کرنے کے لئے (کسٹمرز کی جانکاری، کے وائی سی) اسکریننگ کا ایک اہم عمل ہے اور ریگولیٹرز اپنے پالیسی سازی کے ایجنڈے میں اس شعبے میں اہم توجہ دے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس پارٹنرشپ سے این آئی ٹی کو پاکستان اور اس سے آگے ان کی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
این آئی ٹی میں ایس ای سی پی شرائط، بہتر کارکردگی اور اسکریننگ امور کے لیے انٹلیجنس ڈیٹا بیس کا انتخاب
Jan 15, 2020