سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعود ی عرب پاور پروڈیسنگ کمپنی ایسی ڈبلیو اے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان کے توانائی سیکٹر میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے،سعودی کمپنی یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں رنیوابیل اینرجی منصوبوں میں کرے گی، سرمایہ کاری کا حجم چارارب ڈالرتک ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن