ایران کے ایٹمی معاہدے کومتنازع بنانے کااقدام نئی کشیدگی کاسبب بن سکتاہے:روس نے یورپی یونین کوخبردارکردیا

Jan 15, 2020 | 10:01

ویب ڈیسک

روس نے یورپی یونین کوخبردارکیاہے کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کومتنازع بنانے کاکوئی بھی اقدام ایک نئی کشیدگی کاسبب بن سکتاہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس قسم کے اقدام کاکوئی جوازنہیں جبکہ اختلافات دور کرنے کے طریقہ کار نے بالکل مختلف صورتحال پیدا کردی ہے۔وزارت خارجہ نے کہاکہ ایران کاایٹمی پروگرام بدستورایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی مسلسل نگرانی میں رہے گا اورنگرانی کی یہ سطح اپنی نوعیت کی غیرمعمولی ہے۔اس سے پہلے برطانیہ ،فرانس اورجرمنی نے ایران کودوہزارپندرہ کے ایٹمی پروگرام کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کاموردالزام ٹھہراتے ہوئے طریقہ کارکاایک تنازعہ کھڑا کردیاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)
 

مزیدخبریں