لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی آسامی کو گریڈ 12سے گریڈ14میں اپ گریڈ کردیاہے جس کے بعد ایف بی آرہیڈکوارٹر اور ریجنل ٹیکس دفاتر میں تعینات تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ14دے دیا گیاہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان لینڈریونیو کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کا اطلاق 17دسمبر 2019سے ہوگا۔
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی آسامی کو گریڈ 12سے گریڈ14میں اپ گریڈ کردیا
Jan 15, 2020