ماسکو(صباح نیوز)روس کی میزبانی میں لیبیا کے متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ہونیوالے مذاکرات میں لیبیائی قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے جنگ بندی کی نگرانی میں ترکی کی شمولیت مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی مسودے میں قومی فوج کے کئی اہم مطالبات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔