کابل+ لشکر گاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے متعدد علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث9افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ بات صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے منگل کو بتائی ہے۔شدید بارش اور سیلاب نے کاجکی ، گریشک ، ناوا اور گرمسیر اضلاع کو متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کی وجہ سے بعض مٹی کے مکانات تباہ ہوگئے جس میں9 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 20 زخمی ہوگئے، مزید بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی نشاندہی اورامدادی کارروائیوں کیلئے تفتیشی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
افغان صوبہ ہلمند میں بارشوں اور سیلاب کے باعث9افراد ہلاک،20زخمی
Jan 15, 2020