اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ، 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کے روز جن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 43,207.81 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ۔تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کھلے کے بعد دوسرے گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور اس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی  کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 22,984,790 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,052,701,927 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔

ابتدا میں ہی انڈیکس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 246 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی۔ تاہم کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 19 کروڑ، 90 لاکھ، 65 ہزار 340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 15 کروڑ، 21 لاکھ، 26 ہزار، 107 روپے بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن