عبدالغنی مجید کا طبی بنیادوں پرضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

Jan 15, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار ) جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم خواجہ عبدالغنی مجید نے طبی بنیادوں پرضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان نے بھی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے ۔ محمد جمشید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں نیب ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وفاق کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیب نے گرفتار کر رکھا ہے جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے اور بیمار ہے عدالت سے استدعاہے کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک طبی بنیادوں پرضمانت منظور کی جائے علاوہ ازیں جعلی اکاو ¿نٹس کیس میں گرفتار3ملزمان فیصل ندیم،امان اللہ شیر اور کاظم علی نے ضمانت بعداز گرفتاری کے لئے دائر الگ الگ درخواستوں میں نیب اور وفاق کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاو ¿نٹس کے شوگرملزکیس میں نیب نے گرفتارکیا اور اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں استدعا ہے کہ عدالت کیس کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پررہائی کاحکم دے ۔

مزیدخبریں