اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے افغان نیشنل گلاب شاہ کی جانب سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان پاکستانی شناختی کارڈ بحال کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نادرا کو گلاب شاہ کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔دور ان سماعت سپریم کورٹ نے نادرا کو گلاب شاہ کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بحال کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گلاب شاہ نے افغان مہاجر کارڈ بنانے کیلئے اپلائی کیا تو معلوم کوا افغان نیشنل ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ افغان نیشنل معلوم ہونے پر گلاب شاہ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ۔ وکیل گلاب شاہ نے کہاکہ مجھے بغیر بتائے شناختی کارڈ بلاک کیاگیا ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ گلاب شاہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف بتائیں،افغانوں کا احترام ہونا چاہیے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ نادرا حکام پروسیجرل رویہ ٹھیک کرے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ نادرا پہلے پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست کریں۔ انہوںنے کہاکہ نادرا کا پاکستانیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں تو افغانوں کے ساتھ کیسے درست ہو گا؟۔
پاکستانی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس ،پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
Jan 15, 2020