اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اینکرزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بغیر کارروائی یکم فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ گزشتہ روز سماعت ہوناتھی تاہم عدالت نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت بغیرکارروائی یکم فروری بروزہفتہ دن ایک بجے تک ملتوی کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ عدالت نے معروف اینکرز حامد میر ، سمیع ابراہیم ، عبدالمالک سمیت 5 اینکرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے ۔دوسری جانب سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی کی رخصت کے باعث اینکرو سابق ایم ڈاکٹرشاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت بغیرکارروائی10 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔