کار سرکارمیں مداخلت کیس ،راجہ خرم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل طلب

Jan 15, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جوادنے کار سرکارمیں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی طرف سے دائرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ہیں ۔ سماعت کے دوران راجہ خرم نواز عدالت پیش ہوئے اس موقع پران کے وکلائ￿ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ 2014ئ￿ میں دھرنے کے دوران کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔

مزیدخبریں