امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی وزیر اعظم کے اس بیان سے اتفاق کرتے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ٹرمپ معاہدے سے تبدیل کر دیا جائے۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ہمیں ایران ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کر دینا چاہیے جس کے لیے میں تیار ہوں۔ تاہم ایران نے امریکی صدر کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔