خرطوم جنرل انٹیلی جنس سروس کے صدر دفاتر میں فائرنگ، سوڈان کی فضائی حدود عارضی طور پر بند

 سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سراغرساں ادارے (جنرل انٹیلی جنس سروس) کے صدر دفاتر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد حکام نے عارضی طور پر ملک کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند کردی۔فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد دارالحکومت کے ارد گرد صورت حال پر طاقت کا استعمال کیے بغیر قابو پا لیا گیا ہے۔قبل ازیں عینی شاہدین نے جنرل انٹیلی جنس سروس کی دو عمارتوں میں فائرنگ کی اطلاع دی تھی لیکن یہ فائرنگ کس نے کی تھی،اس کے بارے میںکوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ۔جنرل انٹیلی جنس سروس نے یہ کہا تھا کہ اس نے اپنے بعض ملازمین کو برطرف کردیا ہے، وہ ادارے کی جانب سے خود کو ملنے والے سروس پیکج سے ناخوش تھے۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ سراغرساں ایجنسی کے فوجی وردی میں ملبوس نقاب پوشوں نے اس عمارت کے نزدیک شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کیں اور وہ ہوائی فائرنگ کرتے دیکھے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن