نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کسانوں کا احتجاج جمعرات کو مسلسل 50 ویں روز بھی جاری رہا۔ بھارت میں 18 جنوری کو تمام اضلاع میں یوم خواتین کسان منایا جائے گا، بنگال میں 20 سے 22 جنوری ، مہاراشٹر میں 24 سے 26 جنوری ، کیرالا ، تلنگانہ ، آندھراپردیش میں 23 سے 25 جنوری اور اڑیسہ میں 23 جنوری کو گورنر کے آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 50 دنوں سے مودی حکومت نے عوام اور کسانوں کے سامنے مستقل طور پر کوئی سچائی پیش نہیں کی ہے کہ ان قوانین سے کسانوں کو کیا فائدہ ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد کو اگلے احکامات تک معطل کرنے اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔