جوبائیڈن انتظامیہ میں ایران پر پابندیوں کے منصوبہ ساز شامل ہیں، مندوب خامنہ ای

واشنگٹن (این این آئی) ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل میں خامنہ ای کے مندوب سعید جلیلی نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کی انتظامیہ میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت میں ایران پر پابندیوں کی منصوبہ سازی کی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوںنے توقع کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایران پر ٹرمپ کی سخت دبائو کی پالیسی کو اسمارٹ پریشر میں تبدیل کرے گی۔خیال رہے کہ سعید جلیلی سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ کئی سال تک مذاکرات کرنے والی ایرانی مذکراتی ٹیم میں شامل رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...