کابل (نیٹ نیوز+ شنہواء) افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ جس میں 5اہلکار ہلاک ، 5زخمی ہو گئے جبکہ صوبہ غور میں این ڈی ایس کے ساتھ جھڑپوں میں صوبائی کونسل کا رکن عزت اللہ بیک مارا گیا ادھر افغان فورسز نے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک کارروائی کے دوران 13 افراد کو طالبان کی قید سے رہا کرا لیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میںچوکی پر طالبان نے حملے کئے جبکہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔جبکہ این ڈی ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز مغربی صوبہ غور میں صوبائی کونسل کا ایک رکن عزت اللہ بیک ، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران این ڈی ایس کا ایک افسر بھی مارا گیا تھا اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ادھروزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی گزشتہ شب ضلع واشر کے گردونواح کے علاقوں میں کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 13 ہم وطنوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک کار ، 3 موٹرسائیکل اور 3 مواصلاتی ریڈیو بھی اپنے قبضے میں لیے ہیں۔عسکریت پسند گروپ نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
فغانستان:حملے،جھڑپیں،صوبائی کونسل رکن سمیت 6 اہلکار ہلاک : 13شہری رہا
Jan 15, 2021