لاہور (نمائندہ خصوصی) جنوبی چھاؤنی میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ، ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی ایل ایس محمد علی بٹ بال بال بچ گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درج کر لیا گیا۔ مفرور اشتہاری علی اکبر عرف اکبری کو درجنوں مقدمات میں مطلوب اغوا، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس کے مطابق ملزم پولیس افسران کو ویڈیو کال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔
جنوبی چھاؤنی میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر فائرنگ، ملزم فرار
Jan 15, 2021