لاہور، کاہنہ (+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) کاہنہ میںغیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ کاہنہ کے علاقہ وارڈ نمبر 9 میں میکے آئی شادی شدہ صائمہ کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ دوسری جانب تھانہ کاہنہ کے علاقہ ویلنشیا ٹاؤن میں بھائی نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر جائیداد کی لالچ میں اپنی سگی بہن کو 4 سال تک ایک کمرے میں قید رکھا۔ طویل عرصے تک قید میں رہنے کے باعث شبنم بی بی ذہنی اذیت میں مبتلا رہی۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شبنم بی بی کو بازیاب کروایا اور اْس کے بھائی ڈاکٹر فراز اور اس کی بیوی افشاں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔