شورکوٹ+رحیم یار خان (نامہ نگار+کرائم رپورٹر)شور کوٹ میں گھریلو ناچاقی پر22سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ رحیم یار خان میں اولاد کے ناروا سلوک پر 60سالہ خاتون اور والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔تفصیل کے مطابق شورکوٹ عثمانیہ روڈ کے رہائشی 22سالہ نبی خان نے گھریلوناچاقی سے تنگ آکر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 22سالہ نبی خا ن کی دوروز قبل دوسری شادی ہوئی تھی نبی خان کی نماز جنازہ عثمانیہ پار ک شورکوٹ میں اداکردی گئی۔ادھررحیم یارخان کے چک75/pکی رہائشی 60سالہ رضیہ بی بی اور چک111/p غربی کا رہائشی 16سالہ راجو کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پرموجود ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ رضیہ بی بی نے اولاد کے نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا،اسی طرح 16سالہ راجو کو آوارہ گردی کرنے سے منع کرتے ہوئے والدین نے ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر راجو نے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالی‘دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔