لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حبیب اللہ عامر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے سیشن جج حبیب اللہ عامر کو ممبر جوڈیشل اپیلیٹ ٹریبونل پنجاب ریونیو اتھارٹی لگائے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔