جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں 9 کرونا ٹیسٹ ہوںگے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے ایک ماہ قیام کے دوران پاکستان میں 9کرونا ٹیسٹ کروائے گی۔ جنوبی افریقی  ٹیم کے پاکستان پہنچنے کے بعد 6 دن کے قرنطینہ میں 3 کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس کے بعد ہر ٹیسٹ میچ سے پہلے اور اس کے بعد اور تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران مزید کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔ مہمان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 16 جنوری، دوسرا جنوری اور تیسرا 22 جنوری کو لیا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلے ٹیسٹ سے پہلے اور بعد میں بھی کرونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔کرونا ٹیسٹ لینے کا یہ سلسلہ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام تک جاری رہے گا۔ پاکستانی کھلاڑی 7 کروناٹیسٹ  سے گزریں گے جن میں سے 5 بائیو سیکیور ببل میں قیام کے دوران ہوں گے۔ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کا 2 بار ٹیسٹ کیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن