مونیکاکے ملزمان کوقصورواقعے کی پھانسی پرلٹکایاجائے،وریافقیر

Jan 15, 2021

نواب شاہ(بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)معصوم مونیکا کے ملزمان کو قصور واقعہ کے ملزم کی طرح پھانسی پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنایا جائے معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے بھڑتے واقعات افسوس ناک ہیں پولیس عوام کو تحفظ اور انصاف دینے میں ناکام ہے،سندھ کے اسپتالوں میں مریض ادویات کے لئے پریشان ہیں ادویات کی بھڑتی قیمتوں اور مہنگائی کے سبب عوام جمع پونجی بیچ کر علاج کرانے پر مجبور ہیں  حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نھی یہ بات مسلم لیگ فنگشنل کے رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی چھ سال قبل سانگھڑ کے  بلدیاتی انتخابات میں ریلی پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت پر پیشی پر رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر مسلم لیگ فنگشنل کے کاشف نظامانی سمیت دیگر مقدمہ میں نامزد  افراد عدالت میں پیش ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی پیشی کے بعد رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر نے کہا عوام کا کوئی پرسان حال نھی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں روز مرہ کے استعمال اور ضروریات زندگی سے متعلق اشیاء کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے سندھ میں تعلیم کا جنازہ نکل چکا ہے سندھ کے اسپتالوں میں مریضوں کو ادویات نھی ملتی مہنگائی کی ماری غریب عوام جمع پونجی فروخت کرکے مہنگے داموں نجی اسپتالوں میں علاج کرانے پرمجبور ہے عوام کے ووٹوں پر اقتدار میں موجود حکمرانوں کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نھی رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر نے خیر پور کی معصوم مونیکا کے واقع پر اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت معصوم بچیوں سے درندگی کرنے والے ملزمان کو قصور کے ملزم کی طرح پھانسی دیکر نشان عبرت بنائے تو بچیوں سے درندگی کے واقعات رونما نہ ہوں معصوم بچیوں سے بھڑتے جنسی درندگی کے واقعات کی روک تھام کرنی ہوگی۔

مزیدخبریں