نواب شاہ)بیورورپورٹ)این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کو مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر این سی ایچ ڈی کے اساتذہ عبدالقیوم سومرو، عبدالغفور بڑدی، ولی محمد مری، محمد فاروق ڈاہری کی قیادت میں درجنوں اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہم 8 ہزار کی تنخواہ پر معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل روشن کرتے ہیں مگر ہمیں حکومت وقت پر تنخواہ نہیں دیتی ہم گزشتہ سات سالوں سے دیہات کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیا گیاجس کے باعث ہم انتھائی بدحالی کی زندگی بسر کررہے ہیں مظاہرین اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں مستقل کرکے ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں نھی تو ہم بلاول ہائوس اور وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔
این سی ایچ ڈی کے اساتذہ مستقل نہ ہونے پرسڑکوں پرآگئے
Jan 15, 2021