قصور، پیر محل (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تھانہ گنڈا سنگھ کی حدودگائوں رسولنگر سے بارہ سالہ بچہ زخمی حالت میں برآمد، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گائوں رسولنگرگنڈاسنگھ روڈسے دس سالہ وحید زخمی حالت میں پایا گیا۔ جس کی گردن کو تیز دھار آلہ سے کاٹا گیا تھا۔ بچہ بانسوں کی فصل سے ملا ہے۔ قصور پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یاکہ نہیں میڈیکل کے بعد تصدیق کی جاسکتی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ ورثاء کاکہنا ہے کے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے ساتھی سے ملکر مدرسہ کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رجانہ روڈ پر پیر پٹھان کا 12سالہ طالب علم دینی مدرسہ جا رہا تھا محمد اسلم، محمد اجمل مبینہ طور پر طالب علم کو موٹر سائیکل پر اغواء کر کے قریب باغ میں لے گئے۔ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
قصور: بچے کا گلا کاٹ ڈالا‘ زیادتی بھی ہوئی‘ ورثا
Jan 15, 2021